معروف کھلاڑی دریائے صوابی میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق

لاہور( این این آئی) خیبرپختونخوا رگبی ٹیم کے کپتان شیروز جیکب دریائے صوابی میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ، صدر عارف سعید، سیکرٹری خر م خواجہ اور دیگر نے خیبر پختونخوا رگبی ٹیم کے کپتان شیروز جیکب کیاچانک ناگہانی موت پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی عمر صرف 24 سال تھی اور وہ گزشتہ چند سال سے پاکستان رگبی فیملی کا حصہ تھے۔ اس سال شیروز کو پاکستان نیشنل رگبی ٹیم کے کیمپ کیلئے بھی منتخب کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں

میں شیروز جیکب جو کے بہت اچھے سوئمر بھی تھے دوستوں کے ساتھ دریائے صوابی میں نہانے کیلئے گئے مگر دریا کا تیز بہائو انہیں بہا کر لے گیا۔ پاکستان رگبی فیملی نے شیروز جیکب کے خاندان کے ساتھ مرحوم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *